ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دوسرے میچ میں بھی ہندوستانی ہاکی ٹیم کی اسپین کے ہاتھوں شکست 

دوسرے میچ میں بھی ہندوستانی ہاکی ٹیم کی اسپین کے ہاتھوں شکست 

Sat, 30 Jul 2016 11:06:07  SO Admin   S.O. News Service

میڈرڈ، 29؍جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کی ریو اولمپکس کی تیاریوں کو زبردست جھٹکا لگا جب نچلی درجہ بندی والی ا سپین کی ٹیم نے اسے دورے کے دوسرے پریکٹس میچ میں 3.2سے شکست دے دی ۔عالمی درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر قابض ہندوستان یہ سریز0 2سے ہار گیا۔دنیا کی 11ویں نمبر کی ٹیم ا سپین نے پہلا میچ 4.1سے جیتا تھا۔آٹھ بار کی اولمپک چمپئن ہندوستانی ٹیم کو یہاں سے سیدھے ریو جانا ہے۔ہندوستان نے اولمپک میں آخری تمغہ ماسکو میں 1980میں جیتا تھا جب اسے آٹھواں زرد میڈل ملا تھا۔ہندوستان کے لیے من پریت سنگھ(38ویں منٹ)اور رمندیپ(58ویں منٹ)نے گول داغے۔وہیں ا سپین کے لیے جوزف رومییو(20ویں منٹ ) پاؤ کماڈا(42ویں منٹ )اور سلواڈور پیرا(53ویں منٹ )نے گول کئے۔رومییو نے دوسرے کوارٹر میں ا سپین کو ملے دوسرے پنالٹی کارنر پر گول کرکے سبقت بنالی ۔ہندوستان نے دوسرے ہاف میں واپسی کرتے ہوئے من پریت کے گول کی بدولت برابری کرلی ۔ا سپین نے چار منٹ بعد کماڈا کے گول کی بدولت پھر سبقت بنالی ۔آخری کوارٹر میں ہندوستان نے برابری کے گول کی کئی کوششیں کی۔ا سپین کے سلواڈور پیرا نے 53ویں منٹ میں گول کیاجبکہ چار منٹ بعد رمندیپ نے ہندوستان کا دوسرا گول داغا۔

زخمی اوکیفے سری لنکا سے وطن واپس آئیں گے
پالے کیلے، 29؍جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )آسٹریلیائی سلامی بلے باز اسٹیو اوکیفے یہاں سری لنکا کے خلاف چل رہے پہلے ٹیسٹ کرکٹ کے دوران گھٹنے میں چوٹ لگنے کی وجہ سے وطن واپس آئیں گے۔آج جاری بیان میں اس کی اطلاع دی گئی ہے ۔سری لنکا میں آسٹریلیا کے واحد پریکٹس میچ میں اوکیفے نے 10وکٹ لے کر سلیکٹروں کو اپنی کارکردگی سے متاثر کیا تھا لیکن کل تیسرے دن دوسری اننگ کے 17ویں اوور کے درمیان میں ہی انہیں اس چوٹ کی وجہ سے میدان چھوڑ کر جانا پڑا۔آسٹریلیا کے فیزیو ڈیوڈ بیکلے نے کرکٹ آسٹریلیا کے بیان میں کہاکہ ابتدائی تشخیص میں پتہ چلا ہے کہ یہ ہیمسٹرنگ کی چوٹ ہے جس کا مطلب ہے کہ وہ بچی ہوئی ٹیسٹ سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہو پائیں گے۔


Share: